نکیال آزاد کشمیرکرپشن کا راج اور اسٹنٹ کمشنر کی اجارہ داری؟؟؟ تحریر شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ۔ ہائی کورٹ،نکیال کوٹلی تحصیل و حلقہ نکیال فتح پور تھکیالہ کو شہیدوں مجاہدوں او غازیوں کی سرزمین کا اعزاز حاصل ہے۔ اس تحصیل و حلقہ کو پورے آزاد جموں کشمیر و پاکستان ممتاز حثیت حاصل ہے کیوں کہ اسی حلقہ کو دو مرتبہ آزاد جموں کشمیر کی صدرات اور وزرات اعظمی کی کرسی ملی ہے اور ہمیشہ اقتدار میں نمایاں بنیادی شراکت رہی ہے۔ جبکہ سیز فائر لائن کی بدولت نکیال سیکٹر کے نام سے مشہور یہ تحصیل بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر کے دو اضلاع ضلع راجوری اور پونچھ سے بھی متصل ہے ۔میرپور ڈویژن میں سیاحت کے حوالہ سے اس مقام کو منفرد اہمیت حاصل ہے لیکن ان تمام خصوصیات کے باوجود اس تحصیل کی عوام بنیادی حقوق کی عدم فراہمی سے پتھر کے زمانہ کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور اب اس تحصیل کو کرپشن،رشوت خوری اور بیوروکریسی کی اجارہ داری کی من مانیوں و قصوں کا اعزاز بھی حاصل ہونے لگاہے جو کے شرمناک بات ہے۔نکیال میں گو کہ تعمیر و ترقی اور فاتح نکیال و تبدیلی،اخلاق و روایات کے بڑے پرچار کے دعوے کیے جاتے ہیں لیکن ان...
The journey of struggle for a future based on equality, justice, fairness, and prosperity in a classless society."Samaj Badlo " سماج بدلو