پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر میں طبقاتی نظام تعلیم اور سرمایہ دارانہ اثرات: سوشلسٹ حل کی ضرورت اور ضلع کوٹلی میں جاری مہنگی تعلیمی فیس مخالف مہم؟؟؟
پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر میں طبقاتی نظام تعلیم اور سرمایہ دارانہ اثرات: سوشلسٹ حل کی ضرورت اور ضلع کوٹلی میں جاری مہنگی تعلیمی فیس مخالف مہم؟؟؟ تحریر:- شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ، نکیال ، کوٹلی۔ ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جموں کشمیر پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کوٹلی میں آج کل پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی جانب سے انتہائی مہنگی فیسوں کے خلاف اور بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرانے کے لیے مہم اپنے عروج پر ہے ۔ بڑی تعداد میں نوجوان اس مہم کا حصہ ہیں ۔ مہنگی تعلیم کے خلاف یہ مہم خوش آئند ہے اور قابل ذکر امر یہ ہے کہ آخر نوجوانوں کو مہنگی تعلیم کے خلاف تحفظات اور جدوجہد کرنے کا احساس ہوا ہے ۔ اس کالم کے زیر نوجوانوں اور عوام کے لیے مہنگی تعلیم کے خلاف فیسوں کو سستا کرنے اور صرف بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرانے کی عارضی اصلاحات کے مطالبات کے بجائے حقیقی پائیدار و جاندار نظریات/ اصولوں کی بنیاد پر طبقاتی نظام تعلیم کو جڑ اکھاڑ کر پھینکنے اور موجودہ مایوسیوں ، محرومیوں اور استحصال کے خاتمے کے لیے مزید راہنمائی ق ذہن سازی کے لیے مرقوم کرنا مقصود ہے ۔ تاکہ نوجوان...