جموں کشمیر نیپ اور این ایس ایف نکیال کی طرف سے 25 فروری 2025 کو یو این او دفتر مظفرآباد میں احتجاجی مارچ زیر اہتمام این ایس ایف سے اظہار یکجہتی، سرخ سلام۔
نکیال (پریس ریلیز) 20/02/25 جموں کشمیر نیپ اور این ایس ایف نکیال کی طرف سے 25 فروری 2025 کو یو این او دفتر مظفرآباد میں احتجاجی مارچ زیر اہتمام این ایس ایف سے اظہار یکجہتی، سرخ سلام۔ جموں کشمیر این ایس ایف مظفرآباد کی مرکزی قیادت، راہنماؤں اور کارکنان پر درج بوگس مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ۔ جموں کشمیر نیپ اور این ایس ایف نکیال کی جانب سے پریس ریلیز جاری کر دی گئی۔ مظفرآباد، جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کی قیادت اور کارکنان پر مقبول بٹ شہید کے یوم سالگرہ 18 فروری منانے کی پاداش میں، اور مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت پر پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیر میں این ایس ایف کے منظم اور تاریخی پروگرام کرنے پر حکمران طبقہ اور غاصب طاقتوں نے این ایس ایف کے راہنماؤں اور کارکنان پر غداری اور بغاوت کے الزام میں بوگس ایف آئی آر مقدمات درج کر دیے ہیں یہ ایک انتہائی تشویشناک اقدام ہے اور آزادی اظہار رائے پر ایک بڑی قدغن ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں حکمران طبقہ این ایس ایف کی اُبھرتی ہوئی انقلابی جدوجہد اور طلبہ جڑت سے خوفزدہ ہو چکا ہے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے، جو کہ این ایس ایف کی نظریا...