موہڑہ ہیلتھ سنٹر پر قبضہ اور اس کی حالت زار پر فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔ عوامی علاقائی مسائل پر نہ مصلحت پسندی کا شکار ہو سکتے ہیں اور نہ ہی خاموشی اختیار کی جا سکتی ہے ۔ اپنے حقوق آنے والی نسلوں کے مستقبل پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی
موہڑہ ہیلتھ سنٹر پر قبضہ اور اس کی حالت زار پر فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔ عوامی علاقائی مسائل پر نہ مصلحت پسندی کا شکار ہو سکتے ہیں اور نہ ہی خاموشی اختیار کی جا سکتی ہے ۔ اپنے حقوق آنے والی نسلوں کے مستقبل پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں جی جائے گی۔ جموں کشمیر نیپ ، جموں کشمیر این ایس ایف موہڑہ دھروتی کا اجلاس کے بعد مشترکہ فیصلہ تفصیلات کے مطابق:- 8 مارچ 2025 کو موہڑہ دھروتی یونین کونسل سیز فائر لائن میں جموں کشمیر نیپ اور جموں کشمیر این ایس ایف کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں موہڑہ ہیلتھ سنٹر پر سرکاری اراضی پر قبضہ اور اس کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فوری حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں موہڑہ ہیلتھ سنٹر پر قبضہ کی سخت مزمت کی گی اور اب تک موہڑہ بازار کی لنک سڑک اور کراس چوک کی حالت زار پر خاموشی کی شدید الفاظ میں مزمت کی گی ۔ موہڑہ کے بازار میں واقع بنیادی ہیلتھ یونٹ، جو ہزاروں افراد کے لیے صحت کی سہولت فراہم کرتا ہے، حالیہ دنوں میں غیر قانو...