نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

موہڑہ ہیلتھ سنٹر پر قبضہ اور اس کی حالت زار پر فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔ عوامی علاقائی مسائل پر نہ مصلحت پسندی کا شکار ہو سکتے ہیں اور نہ ہی خاموشی اختیار کی جا سکتی ہے ۔ اپنے حقوق آنے والی نسلوں کے مستقبل پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی جائے گی

موہڑہ ہیلتھ سنٹر پر قبضہ اور اس کی حالت زار پر فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔ عوامی علاقائی مسائل پر نہ مصلحت پسندی کا شکار ہو سکتے ہیں اور نہ ہی خاموشی اختیار کی جا سکتی ہے ۔ اپنے حقوق آنے والی نسلوں کے مستقبل پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں جی جائے گی۔ جموں کشمیر نیپ ، جموں کشمیر این ایس ایف موہڑہ دھروتی کا اجلاس کے بعد مشترکہ فیصلہ تفصیلات کے مطابق:- 8 مارچ 2025 کو موہڑہ دھروتی یونین کونسل سیز فائر لائن میں جموں کشمیر نیپ اور جموں کشمیر این ایس ایف کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں موہڑہ ہیلتھ سنٹر پر سرکاری اراضی پر قبضہ اور اس کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فوری حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں موہڑہ ہیلتھ سنٹر پر قبضہ کی سخت مزمت کی گی اور اب تک موہڑہ بازار کی لنک سڑک اور کراس چوک کی حالت زار پر خاموشی کی شدید الفاظ میں مزمت کی گی ۔ موہڑہ کے بازار میں واقع بنیادی ہیلتھ یونٹ، جو ہزاروں افراد کے لیے صحت کی سہولت فراہم کرتا ہے، حالیہ دنوں میں غیر قانونی قبضہ کا شکار ہو چکا ہے۔جو کہ ایک افسوس ناک اقدام ہے ۔ مین سڑک بازار سے نیچے ہیلتھ سنٹر کی جانب جانے والا راستا بشکل سڑک جو پختہ ہونا باقی ہے جو آٹھ فٹ تھی اب آٹھ فٹ کے بجائے صرف تین فٹ کی سیڑھیاں رکھی گی ہیں جو انتہائی کم خطرناک ہیں اور ناقابل رفتار ہیں۔ ایمرجنسی مریضوں ، ہارٹ فالج کے مریض اور موٹاپے سمیت خواتین بزرگوں کے لیے اس سے اترنا چڑھنا انتہائی مشکل اور جان لیوا ہے۔ فوری طور پر پورے راستے کو آٹھ فٹ جتنا بھی ہے اتنا کشادہ کیا جایے۔ اپ ریز کیا جایے ۔ اور تین فٹ کی سیڑھی کو مسمار کیا جائے ۔ علاؤہ ازیں اس کے ارد گرد موجود سرکاری اراضی پر بیوپاریوں نے گوبر اور غلاظت پھینک کر اسے گندا کر دیا ہے، جس سے نہ صرف صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے، بلکہ عوام کی صحت کے لیے بھی یہ ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ طبی سنٹر موہڑہ گوبر پیشاب کا مرکز بنا ہوا ہے جو خود محکمہ کے منہ پر زبردست طمانچہ ہے ۔ حکام کی نااہلی نالائقی ناتجربہ کاری کا ثبوت ہے ۔ عوام نے اس قبضہ گیری کی شدید مذمت کی ہے اور اس بات کا عہد کیا ہے کہ فوری طور پر اس قبضہ کو ختم کیا جائے گا۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس علاقے کی صفائی اور تعمیرات پر توجہ دے تاکہ صحت کی سہولتیں بہتر ہو سکیں اور عوام کو بیماریوں سے بچایا جا سکے۔ موہڑہ ہیلتھ سنٹر کی حالت انتہائی بدتر ہو چکی ہے۔ اس سنٹر میں نہ تو مناسب ڈاکٹروں کی تعداد ہے، نہ ہی ادویات کی فراہمی ہے، اور نہ ہی ایمبولنس کی سہولت موجود ہے۔ مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے نہ تو ویل چیئر کی سہولت ہے اور نہ ہی کسی ایمرجنسی صورت حال میں رسائی حاصل کرنے کا کوئی مؤثر نظام ہے ۔ اس صورتحال کی وجہ سے مقامی افراد کو علاج کے لیے نکیال بازار یا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ نکیال بازار کی طرف آنے والی مرکزی سڑک انتہائی بوسیدہ خستہ حال ہے ۔ حاملہ خواتین ، ہارٹ فالج کے مریض سخت مسائل سے دوچار ہیں ۔ فوری طور پر سڑک حسب وعدہ بنائی جائے۔ جموں کشمیر نیپ اور جموں کشمیر این ایس ایف نے اس قبضہ گیری کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ اس سرکاری اراضی پر قبضہ کرنا اور عوامی صحت کے مرکز کی صفائی کو نظرانداز کرنا نہایت شرمناک ہے۔ اس قبضے کے خاتمے کے لیے سخت قانونی کارروائی کی ضرورت ہے تاکہ ہیلتھ سنٹر کو عوام کی ضروریات کے مطابق بحال کیا جا سکے۔ موہڑہ دھروتی کی یونین کونسل ایک بڑی آبادی پر مشتمل ہے اور اس علاقے کا ہیلتھ سنٹر یہاں کے عوام کے لیے ایک اہم سہولت ہے ۔ اگر یہ ہیلتھ سنٹر مناسب طریقے سے کام کرے تو علاقے کے عوام کو صحت کے مسائل میں بڑی مدد مل سکتی ہے۔ لیکن اس وقت ہیلتھ سنٹر کی موجودہ حالت اور اس پر ہونے والی قبضہ گیری کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جموں کشمیر نیپ اور جموں کشمیر این ایس ایف نے اعلان کیا ہے کہ اگر فوری طور پر اس قبضہ گیری اور ہیلتھ سنٹر کی حالت زار کو درست نہیں کیا جاتا تو قانونی چارہ جوئی اور احتجاج کیا جائے گا ۔ رہنماؤں نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ عوام کے حقوق کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور جلد ہی حکام کو درخواست دیں گے تاکہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار کامریڈ عاصم خان،سردار ادریس خان،خان شمریز ،سردار فہیم یونس،حاجی تبسم خان،سردار ہارون شمسی،سجاد احمد خان نیازی،عثمان گجر ،مہران چودھری، عنایت علی ،شاہ کامریڈ شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ،سردار جواد انور خان ایڈووکیٹ و دیگر نے کیا اور موقع ملاحظہ بھی کیا گیا ۔ جموں کشمیر نیپ کے مرکزی صدر سردار نیاز خان نے ٹیلیفون کے ذریعے مقامی مسائل اور طبقاتی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور رہنماؤں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ منجانب: شعبہ نشر و اشاعت، جموں کشمیر نیپ، جموں کشمیر این ایس ایف (نکیال)

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نکیال تعلیمی مسائل پر عوامی تشویش ، تشویشناک ، نکیال کے بڑھتے ہوئے تعلیمی مسائل کو حل کیا جائے ۔ نکیال میں سرکاری ڈھانچہ تنزیلی کا شکار ہے ۔

نکیال: حکام تعلیمی مسائل اور ٹیچرز کے آن ڈیوٹی معاملات پر عوامی تشویش دور کریں شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال راہنما جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی 03418848984 نکیال، کریلہ مجہان اور دھروتی موہڑہ میں ٹیچرز کے آن ڈیوٹی معاملات کے حوالے سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جو حکام کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے جسے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کی تکلیف اور بے چینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گورنمنٹ مڈل سکول کریلہ مجہان نکیال کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کریلہ مجہان کے تین ایلیمنٹری ٹیچرز کو ترکنڈی کھنڈہار اور کھنڈہار بالا میں آن ڈیوٹی بھیجا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے کے بچوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ یہ اس لیے اور بھی سنگین ہے کہ اس اسکول میں پہلے ہی چار ٹیچرز کی کمی ہے، اور اس فیصلے سے بچوں کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اسی طرح، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول دھروتی موہڑہ میں بھی تعلیمی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ یہاں 250 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں، اور سالانہ امتحانات کے ق...

نکیال : شیعہ سنی فرقہ پرستی اور معصومیت پر ہونے والا حملہ، تشویشناک ؟؟

نکیال : شیعہ سنی فرقہ پرستی اور معصومیت پر ہونے والا حملہ، تشویشناک ؟؟؟ تحریر: شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ، ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی، نکیال کوٹلی،سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال نکیال میں گزشتہ روز پیش آنے والا دردناک حادثہ، جس میں ایک پورا خاندان حادثے کا شکار ہوا، دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ معصوم بچی کی موت، ماں کا کوما میں چلے جانا، اور باپ کا اپاہج ہو جانا— یہ سب مل کر انسان کے دل کو چیر کر رکھ دیتے ہیں۔ ابھی اس صدمے سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ سوشل میڈیا پر ایک شرمناک مہم سامنے آئی: "اس بچی کی نماز جنازہ نہ پڑھی جائے کیونکہ وہ اہل تشیع ہے۔" یہ کیسا ظلم ہے؟ یہ کون سی انسانیت ہے؟ کیا ہم نے مذہب، مسلک اور فرقہ بندی کو انسانیت سے بھی مقدم کر دیا ہے؟ کیا معصومیت اب نظریات کی قربان گاہ پر چڑھائی جائے گی؟ ایک ننھی کلی جو کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گئی، اس کے جنازے کو بھی مسلک کی بنیاد پر متنازعہ بنایا جائے گا؟ یہی نکیال تھا جہاں رواداری، بھائی چارے، اور انسان دوستی کی مثالیں قائم کی جاتی تھیں۔ لیکن آج نکیال کے افق پر فرقہ واریت کے سیاہ بادل چھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا ک...

> نکیال سیز فائر لائن سے نامعلوم لاش اور مردہ نظام۔۔ مردہ سماج ؟؟؟ نکیال میں تفتیش سوالیہ نشان ؟؟؟ یہ پولیس، یہ انتظامیہ ، یہ حکومتیں کس مرض کی دوا ہیں۔۔۔!!!

نکیال سیز فائر لائن سے نامعلوم لاش اور مردہ نظام۔۔ مردہ سماج ؟؟؟ نکیال میں تفتیش سوالیہ نشان ؟؟؟ یہ پولیس، یہ انتظامیہ ، یہ حکومتیں کس مرض کی دوا ہیں۔۔۔!!! تحریر: شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کوٹلی۔ سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال قارئین! صبح سویرے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی کہ سیز فائر لائن نکیال اولی کے زیرو پوائنٹ پر ایک لاش پڑی ہے۔ اطلاع ملی تو پولیس، انتظامیہ اور ادارے حرکت میں آئے۔ سوشل میڈیا پر شور مچ گیا پولیس پہنچنے والی ہے! ہم نے بھی سوچا کہ اب شناخت ہو جائے گی۔ مگر پولیس نے جا کر صرف یہ بتایا کہ نعش تقریباً 60۔65 سالہ شخص کی ہے، جیب سے کوئی شناختی کاغذ نہیں ملا۔ ۔۔۔۔۔۔ لاش کو ہسپتال لایا گیا۔ انتظار بڑھ گیا۔ پھر خبر ملی کہ شناخت نہیں ہو پا رہی، بس غسل دے دیا گیا ہے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر چہرے کی تصویر وائرل کی گئی کہ کیا کوئی اس کو پہچانتا ہے؟ گاؤں گاؤں خبر پھیل گئی۔ پہلے کہا گیا یہ سہسنہ کوٹلی کا کوئی ہے۔ پھر کہا گیا شناخت ہو گئی ہے۔ پھر کہا گیا نہیں، ابھی نامعلوم ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ آخرکار انتظا...