نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اپریل, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

ضمیر کا آئینہ: پوپ فرانسس کی سادہ موت اور اسلامی مذہبی رہنماؤں کی پرتعیش زندگیاں؟ پوپ 100 ڈالر اثاثہ چھوڑ کر فوت ہوئے

ضمیر کا آئینہ: پوپ فرانسس کی سادہ موت اور اسلامی مذہبی رہنماؤں کی پرتعیش زندگیاں؟ پوپ 100 ڈالر اثاثہ چھوڑ کر فوت ہوئے ۔ تحریر:- شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ، سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال کوٹلی جموں کشمیر چند روز قبل دنیا نے ایک ایسا واقعہ دیکھا جس نے انسانیت، سادگی اور روحانیت کی ایک خاموش مگر گونجتی ہوئی مثال پیش کی۔ مسیحی دنیا کا عظیم مذہبی پیشوا، پوپ فرانسس، اپنی زندگی کی آخری سانسیں لینے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہوا—نہ کوئی بینک بیلنس، نہ جائیداد، نہ کوئی قیمتی گاڑی یا بنگلہ۔ صرف 100 ڈالر کے ساتھ اس کا اختتام ہوا۔ ان کی زندگی کا اثاثہ تھا: ایک کمبل، ایک میز، اور سادگی بھرا طرزِ زندگی۔ یہ خبر جب سننے کو ملی، تو ایک سوال ہمارے دلوں اور دماغوں کو چیرتا ہوا گزر گیا: کیا اسلامی ، مذہبی رہنما، بالخصوص اسلامی دنیا کے مبلغین و علما، بھی ایسی ہی سادگی اور قربانی کا نمونہ پیش کرتے ہیں؟ اسلام کا مزاج بھی یہی سادگی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سبق ہے کہ"میرے اور دنیا کی مثال ایسے مسافر کی ہے جو درخت کے سائے میں کچھ دیر کے لیے رکا ہو اور پھر آگے بڑھ جائے۔" خلفائے را...

نکیال : شیعہ سنی فرقہ پرستی اور معصومیت پر ہونے والا حملہ، تشویشناک ؟؟

نکیال : شیعہ سنی فرقہ پرستی اور معصومیت پر ہونے والا حملہ، تشویشناک ؟؟؟ تحریر: شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ، ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی، نکیال کوٹلی،سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال نکیال میں گزشتہ روز پیش آنے والا دردناک حادثہ، جس میں ایک پورا خاندان حادثے کا شکار ہوا، دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ معصوم بچی کی موت، ماں کا کوما میں چلے جانا، اور باپ کا اپاہج ہو جانا— یہ سب مل کر انسان کے دل کو چیر کر رکھ دیتے ہیں۔ ابھی اس صدمے سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ سوشل میڈیا پر ایک شرمناک مہم سامنے آئی: "اس بچی کی نماز جنازہ نہ پڑھی جائے کیونکہ وہ اہل تشیع ہے۔" یہ کیسا ظلم ہے؟ یہ کون سی انسانیت ہے؟ کیا ہم نے مذہب، مسلک اور فرقہ بندی کو انسانیت سے بھی مقدم کر دیا ہے؟ کیا معصومیت اب نظریات کی قربان گاہ پر چڑھائی جائے گی؟ ایک ننھی کلی جو کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گئی، اس کے جنازے کو بھی مسلک کی بنیاد پر متنازعہ بنایا جائے گا؟ یہی نکیال تھا جہاں رواداری، بھائی چارے، اور انسان دوستی کی مثالیں قائم کی جاتی تھیں۔ لیکن آج نکیال کے افق پر فرقہ واریت کے سیاہ بادل چھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا ک...

پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر طلبہ ایکشن کمیٹی/طلبہ حقوق تحریک ، سوشلزم سے مستفید ہو سکتی ہے ۔ سوشلزم طلبہ سیاست کے لیے کیوں ضروری ہے ؟*

*پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر طلبہ ایکشن کمیٹی/طلبہ حقوق تحریک ، سوشلزم کے مطابق جسے طرح مستفید ہو سکتی ہے ۔ سوشلزم طلبہ سیاست کے لیے کیوں ضروری ہے ؟* تحریر:- شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ، ہائی کورٹ ۔ ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جموں کشمیر نکیال کوٹلی سوشلزم کا بنیادی مقصد طبقاتی فرق کو ختم کرنا اور سماجی انصاف، مساوات اور انسانی آزادی کو فروغ دینا ہے۔ طلبہ یونین کی بحالی، خاص طور پر پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر جیسے نوآبادیاتی خطے میں، ان اصولوں کے مطابق ایک مضبوط سماجی و سیاسی تحریک کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں طلبہ اور عوام کے لیے کئی مثبت نتائج اور فوائد نکل سکتے ہیں۔ سوشلزم کے مطابق طلبہ یونین کی بحالی کے فوائد ، ثمرات پر آج بحث مقصود ہے ۔ تاکہ طلبہ سوشلزم اور طلبہ سیاست کی جڑت کو سمجھ سکیں اور اس اصول کی بنیاد پر حقیقی جدوجہد سے منسلک ہوں اور موجودہ مایوسیوں محرمیوں استحصال سے نجات حاصل کریں ۔ سوشلزم کے مطابق، تعلیمی ادارے محض علم کا ذریعہ نہیں بلکہ طبقاتی جدوجہد کا میدان بھی ہیں۔ طلبہ یونین کی بحالی سے طلبہ میں طبقاتی تفریق اور حکومتی استحصال کے...

طلبہ ایکشن کمیٹی کی طلبہ یونین بحالی کی جدوجہد کو پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر میں قومی سوال پر قائم کرنے کی ضرورت ہے* ۔ تحریر:-

*طلبہ ایکشن کمیٹی کی طلبہ یونین بحالی کی جدوجہد کو پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر میں قومی سوال پر قائم کرنے کی ضرورت ہے* ۔ تحریر:- شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ، ہائی کورٹ ۔ ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جموں کشمیر ، نکیال ، کوٹلی پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر ایک نوآبادیاتی خطہ ہے، جہاں مقامی عوام کو اپنے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ یہاں کی ریاستی پالیسیوں اور حکومتی عمل کا اثر عوام کی زندگیوں پر بہت گہرا ہے اور اکثر یہ عمل بیرونی طاقتوں اور حکمرانوں کے مفادات کے مطابق ہوتا ہے۔ اس نظام میں طلبہ یونین کی بحالی اور طلبہ حقوق کی جدوجہد کی کامیابی تب ہی ممکن ہے جب اس کی بنیاد قومی سوال پر رکھی جائے، کیونکہ یہ مسئلہ صرف تعلیمی یا مقامی حقوق تک محدود نہیں بلکہ اس خطے کے عوام کے آزاد اور خودمختار مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ کیوں طلبہ یونین کی بحالی کو قومی سوال پر قائم کرنا ضروری ہے؟ اس پر بحث مباحثہ کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ طلبہ اپنے قومی سوال کو سمجھ سکیں۔ کیوں کہ وقتی سبسڈی ریلیف عارضی ہیں سب خوشیاں ، حقیقی نجات اصل مستقبل ہمارے قومی سوال سے مشروط ہے ...