نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

اپریل, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

نکیال رشوت کا بازار گرم۔پٹواری نے لیکچرار کو لوٹ لیا؟؟؟

 تحصیل نکیال ضلع کوٹلی ،رشوت کا گڑھ بن گیا۔رشوت خوری کا نیاء واقع سامنے آ گیا۔ نکیال ،فتح پور تھکیالہ اظہر شاہ نامی پٹواری رشوت خور بن گیا۔ نکیال کے مقامی لیکچرار سردار عثمان نذیر سے قانونی کام کی انجام دہی کے سلسلہ میں دس ہزار کی رشوت وصول کرنے کے بعد مزید چار ہزار کا مطالبہ کرتا رہا  باشعور،ذمہ دار شہری اور معزز استاد،لیکچرار نے پٹواری کے استحصال سے تنگ آ کر سوشل میڈیا اور سماج بدلو تحریک سے پٹواری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر متاثرہ لیکچرار نے رشوت کی بابت پوسٹ اپ لوڈ کی جو   اب   وائرل ہو چکی ہے ۔جس پر عوام کا غم و غصہ جاری ہے اور رشوت  خوری کے خلاف عوا م سراپا احتجاج ہیں  سماج بدلو تحریک کے تشکیل کردہ فری لیگل ایڈ ڈیسک (مفت قانونی مدد بنچ) نے متاثرہ فریق کو  پٹواری کی طرف سے لی جانے والی رشوت ،شہری کا استحصال کرنے  ،ذہنی اذیت دینے ،اپنے فرائض کو ادا نہ کرنے اور شہری کے نقصانات کی تلافی بارے قانونی چارہ جوئی فراہم کرانے  کی یقین دہانی کراتے ہوئے پٹواری مافیا راج،نکیال انتظامیہ کی آشیر باد و ہفتہ وصولی،روایتی ...

بیاد جموں کشمیر ،پشتبان شہداء جموں کشمیر

تحریر:۔شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ۔ 03418848984/snsher02@gmail.com روزنامہ کشمیر ایکسپریس کی 19ویں سالگرہ پر راقم الحروف چیف ایڈیٹر،سردار زاہد تبسم،ایڈیٹر شمیم اشرف،سرکولیشن منیجر اقبال صمیم،سب ایڈیٹر،کمپیوٹر سیکشن،نیوز ایڈیٹر،سٹاف رپورٹرز، نمائندگان،کالم نگاروں اور قارئین کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔ روزنامہ کشمیر ایکسپریس ریاست جموں کشمیر کی تاریخ،جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا آمین ثابت ہوا ہے۔ جس نے بڑی جرتمندی و بیباکی سے ریاست جموں کشمیر کے منقسم عوام کے قومی سوال،عوامی امنگوں،مسائل اور وسائل کی بھرپور ترجمانی کا حق ادا کیا۔ ریاست جموں کشمیر کی اصل تاریخ و ادب،جغرافیہ اور حقیقی زمینی صورتحال و حقائق کو خوبصورت مدلل انداز میں منظر عام پر لایا۔ 16مارچ1846ریاست جموں کشمیر کی تشکیل کا دن ہو یا 22اکتوبر تا27اکتوبر  1947ریاست پر بیرونی حملے،اقوام متحدہ میں تنازعہ پر مبنی قرداردادیں ہوں یا 11مارچ،11فروری کے ایچ خورشید کا یوم شہادت ریاست کی وحدت،قومی تشخص،تاریخ،ماضی و مستقبل اور وسائل و صورتحال سے جڑے جتنے بھی دن ہوں یا عوامل ان کا کشمیر ایکسپریس نے پوری سچائی و شعور کے ساتھ احاطہ کیا ہے...

نکیال تا کوٹلی روڈ سیفٹی وال کب بنے گی؟؟؟

 نکیال تا کوٹلی روڈ  سیفٹی وال کب بنے گی؟؟؟ تحریر:۔ شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ،نکیال۔ 03418848984 snsher02@gmail.com گذشتہ اتوار کے دن نکیال تا کوٹلی روڈ جوقاتل روڈ کا روپ دھار چکی ہے پر روڈ حادثے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شہید ہو ئے۔ جبکہ دو کی حالت تشویش ناک ہے۔نکیال کے علاقے موہڑہ نارہ کے رہائشی خاندان کے افراد کوٹلی جا رہے تھے کہ کار کئی کلو میٹر دور گہری کھائی میں جا گری۔دو چھوٹے معصوم بچے بھی زندگی کی بازی ہار گے۔ شہید ہونے والوں میں حاجی منظور،شہناز رابعہ منظور،سبحان،ثانیہ ساجد اور محمد عابد ڈارئیور شامل تھے۔ اس دردناک سانحہ پر نکیال سمیت پورے خطہ کی ہر آنکھ اشک بار ہے۔عوام علاقہ ابھی صدمے سے متاثر ہیں۔نکیال،کوٹلی کی پوری فضاء غم سے سوگوار ہے۔اب نکیال تا قاتل روڈ پر سفر کرتے ہوئے خو ف محسوس ہوتا ہے۔ قارئین! شہریوں کو بلا تفریق و تخصیص تمام بنیادی،انسانی،جمہوری،معاشی،سیاسی و آئینی حقوق،وقت کے عین تقاضوں کے مطابق بنیادی و دیگر ضروریات و سہولیات فوری طور پر ترجیح بنیادوں کے ساتھ مفت فراہم کرنا ریاست کی بنیادی لازمی آئینی و قانونی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اپنے شہریوں کی زندگیوں...

آزاد جموں کشمیر میں انتخابات میں حصہ لینا کیوں ضروری ہے

شیر ایڈووکیٹ،کامریڈ قیصر جاوید ،نوید انجم عاصی ایڈووکیٹ اور کامریڈ جواد انور نے انتخابات میں حصہ   لینے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ  1947 میں ریاست کی وحدت کی پامالی کے بعد 73سال  گزرنے کے باوجود بھی آزاد جموں کشمیر اور نکیال کے حکمران و بالا دست طبقہ اپنی عوام کو بنیادی انسانی،معاشی،جمہوری و سیاسی حقوق فراہم نہ کرے سکے،آج بھی ایکسویں صدی میں عوام بنیادی ضروریات و سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں۔سامراج و سرمایہ درانہ نظام کی بنیادی اکائیوں برادری،قبیلہ،مسلکی،ذات پات،خاندانی و طبقاتی تعصب و نفرت تنگ نظری کی معلون مکروہ زنجیروں میں جکڑ کر استحصال بر مبنی سامراج قائم کر رکھا ہے۔ حقوق کی عدم فراہمی و محرومی کے بعد اب مودی فاشٹ اور عالمی سامراج کی ملی بھگت سے ریاست جموں کشمیر کی مستقل تقسیم کی جا رہی ہے،جس سے اب ہمارا رہ سہا تشخص بھی چھینا جا رہا ہے۔اس خطہ سے بنیادی انسانی حقوق کا احترام اٹھ چکا ہے۔ایسے حالات میں ہم نے آمدہ انتخابی عمل میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کا بائیکاٹ کر کے ریاست کے سہولت کاروں اور عوام دشمنوں کو کھلی راہ فراہم ہو رہی ہے۔ قومی آزادی کے ساتھ طبقا...