بھارتی وزیراعظم کی آمد، 27 سو کروڑ کا منصوبہ اور احتجاج ؟؟؟
تحریر: شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ، ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کوٹلی ، سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال فتح پور تھکیالہ
03418848984
snsher02@gmail.com
بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھارتی زیر انتظام جموں و کشمیر کے علاقے سونہ مرگ میں ستائیس ارب روپے کی لاگت سے بنائی گئی ایک جدید ٹنل کا افتتاح کیا ہے۔ ساڑھے چھ کلومیٹر طویل یہ سرنگ وادئ کشمیر کو لداخ سے ملانے والی شاہراہ پر بنائی گئی ہے، جس سے سری نگر کا لداخ سے ہر موسم میں رابطہ برقرار رہے گا۔ یہ ٹنل نہ صرف ایک شاندار شاہکار ہے بلکہ وادی کشمیر کے باشندوں کے لیے ایک نیا اور روشن مستقبل کی نوید بھی ہے۔
اسی وقت جب بھارت کی حکومت جموں و کشمیر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کر رہی ہے، پاکستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں حکومتی بے عملی اور قیادت کی ناکامی بے نقاب ہو رہی ہے۔ یہاں کے حکمران طبقے کا دوہرا معیار عیاں ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم مودی کے دورے پر "یوم سیاہ" منانے والے یہ حکمران، جو پاکستان کی جانب سے ہزاروں کروڑوں روپے کے فنڈز اور امداد کے باوجود کچھ نہیں کر پائے، کس منہ سے بھارتی حکام کی مذمت کر رہے ہیں؟
یہ حقیقت یہ ہے کہ "آزاد جموں و کشمیر" بھی ایک متنازعہ علاقہ ہے، جو پوری ریاست جموں و کشمیر کا صرف بیس فیصد حصہ ہے۔ اس کے مستقبل کا فیصلہ بھی پوری ریاست کی تقدیر سے مشروط ہے۔ پھر ان حکمرانوں کی جرات کیسے ہوئی کہ وہ بھارتی وزیرِ اعظم کے دورے پر احتجاج کریں؟ حالانکہ جب پاکستان کے وزیرِ اعظم، صدر اور حکمران یہاں آتے ہیں تو یہ انہی کے قدموں میں گِرے نظر آتے ہیں، ان کے استقبال کے لیے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرتے ہیں اور عوام کو مجبور کر کے ان کے استقبال کے لیے سڑکوں پر لاتے ہیں۔
ان پاکستانی حکمرانوں کی بے وقعتی کی انتہاء یہ ہے کہ جب بھارتی وزیرِ اعظم مودی اپنے خطے کی ترقی کے لیے پیکج دیتے ہیں، تو ان کی رقم اور منصوبوں کو یہ بے وقار حکمران مزاق بناتے ہیں۔اور اپنے عوام کا معیار زندگی بہتر نہیں کرتے ہیں ۔ اور جب ان کو کوئی معمولی سا پیکج بھی ملتا ہے تو ساری عمر اس کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہیں ۔
حالانکہ ان کے اپنے "آزاد جموں و کشمیر" کے عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ کیا یہاں کوئی میگا پروجیکٹ ہے؟ کیا یہاں صحت، تعلیم یا بنیادی انفراسٹرکچر میں کوئی قابل ذکر بہتری آئی ہے؟ کیا یہاں کے حکمرانوں نے کبھی بھارتی حکام سے زیادہ ترقیاتی پیکج یا منصوبے طلب کیے ہیں؟ اس کا جواب شاید نہیں میں ہو گا۔
آزاد جموں و کشمیر کی پسماندگی کی یہ حالت ہے کہ یہاں کا کوئی صحت تعلیم روزگار سیر و سیاحت کا ادارہ پاکستانی پنجاب راولپنڈی پنجاب کے برابر بھی نہیں ہے ۔ یہاں کے لوگوں کو معمولی زخم بیماری پر راولپنڈی جانا پڑتا ہے ۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا ان حکمرانوں کو بھارتی وزیرِ اعظم مودی کے منصوبوں پر تنقید کرنے کا کوئی اخلاقی جواز حاصل ہے؟ اگر یہ حکمران واقعی اپنے لوگوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو انہیں پہلے اپنے آپ کو بااختیار بنانا ہوگا، اپنی قانون ساز اسمبلی کو طاقتور بنانا ہوگا اور پھر حقیقی احتجاج کرنا ہوگا۔ تب ان کا احتجاج نہ صرف معقول ہوگا بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کی اہمیت ہوگی۔
آزاد جموں و کشمیر کے حکمران طبقے کو اپنے معیار زندگی کو بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ جب تک یہ حکمران عوام کی بنیادی ضروریات کے لیے کام نہیں کرتے، ان کے احتجاج کو محض ایک مذاق سمجھا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ جب یہاں کے حکمران سڑکوں پر آ کر بھارتی حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہیں، تو ان کا موقف سچائی سے بعید اور بے وقعت نظر آتا ہے۔
یہ بات سمجھنے کی ہے کہ اگر حکومتی سطح پر ترقی اور تبدیلی کے حقیقی اقدامات کیے جائیں تو پھر کسی بھی بیرونی طاقت کے خلاف احتجاج کی اخلاقی بنیاد بن سکتی ہے۔ تاہم، جب خود حکمران اپنی عوامی ذمہ داریوں سے غافل ہوں اور سہولت کار بنے ہوں تو ان کی جانب سے کسی بھی احتجاج کو صرف دکھاوا اور مفادات کے تحت سمجھا جائے گا۔
اس تحریر کا یہی مقصد ہے کہ جن حکمرانوں نے خود کو غلامی میں مبتلا کر رکھا ہے، ان کا بھارتی حکام کے خلاف احتجاج کرنا نہ صرف بے وقعت ہے بلکہ عوام کے لیے مزید گمراہی کا باعث بن رہا ہے۔پہلے خود کو بدلیں اس خطہ کو بدلیں ، اپنا معیار وقار بلند کریں اور اس کے بعد دوسرے کے شیشے کے محل میں بے شک پتھر ماریں ۔ ۔
جس طرح مودی کے دورے اور پیکج وہاں کے باشندوں کے مستقبل اور ریاست جموں و کشمیر کے قومی سوال کی حثیت اور تشخص کو مجروح کر رہے ہیں اور متاثر کر رہے ہیں اسی طرح آپ کے پاکستانی حکمرانوں کے اقدام بھی ہماری قومی آزادی کے لیے کسی موت سے کم نہیں ہیں۔ منقسم ریاست جموں و کشمیر میں بھارت پاکستان کی سرکاری سیاسی مداخلت کے باب بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ,منقسم خطوں میں احتجاج کی ضرورت ہے کہ ان کے ایک دوسرے سہولت کاروں کے خلاف عوام کو گمراہ کرنے سے بچایا جائے۔
( ختم شد )
> نکیال سیز فائر لائن سے نامعلوم لاش اور مردہ نظام۔۔ مردہ سماج ؟؟؟ نکیال میں تفتیش سوالیہ نشان ؟؟؟ یہ پولیس، یہ انتظامیہ ، یہ حکومتیں کس مرض کی دوا ہیں۔۔۔!!!
نکیال سیز فائر لائن سے نامعلوم لاش اور مردہ نظام۔۔ مردہ سماج ؟؟؟ نکیال میں تفتیش سوالیہ نشان ؟؟؟ یہ پولیس، یہ انتظامیہ ، یہ حکومتیں کس مرض کی دوا ہیں۔۔۔!!! تحریر: شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کوٹلی۔ سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال قارئین! صبح سویرے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی کہ سیز فائر لائن نکیال اولی کے زیرو پوائنٹ پر ایک لاش پڑی ہے۔ اطلاع ملی تو پولیس، انتظامیہ اور ادارے حرکت میں آئے۔ سوشل میڈیا پر شور مچ گیا پولیس پہنچنے والی ہے! ہم نے بھی سوچا کہ اب شناخت ہو جائے گی۔ مگر پولیس نے جا کر صرف یہ بتایا کہ نعش تقریباً 60۔65 سالہ شخص کی ہے، جیب سے کوئی شناختی کاغذ نہیں ملا۔ ۔۔۔۔۔۔ لاش کو ہسپتال لایا گیا۔ انتظار بڑھ گیا۔ پھر خبر ملی کہ شناخت نہیں ہو پا رہی، بس غسل دے دیا گیا ہے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر چہرے کی تصویر وائرل کی گئی کہ کیا کوئی اس کو پہچانتا ہے؟ گاؤں گاؤں خبر پھیل گئی۔ پہلے کہا گیا یہ سہسنہ کوٹلی کا کوئی ہے۔ پھر کہا گیا شناخت ہو گئی ہے۔ پھر کہا گیا نہیں، ابھی نامعلوم ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ آخرکار انتظا...

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں