نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

نکیال بار ایسوسی ایشن کا لاس اینجلس متاثرہ عوام سے اظہار یکجہتی اجلاس اور پیغام

نکیال بار ایسوسی ایشن کا لاس اینجلس متاثرہ عوام سے اظہار یکجہتی اجلاس اور پیغام آج 13 جنوری 2025 کو نکیال بار ایسوسی ایشن ضلع کوٹلی آزاد جموں و کشمیر نے لاس اینجلس، امریکہ میں لگی آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ اور سیکرٹری نشر و اشاعت سردار علی افضل ایڈووکیٹ نے امریکی عوام سے اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا پیغام دیا۔ نکیال بار ایسوسی ایشن نے اس موقع پر کہا کہ وہ اس کٹھن وقت میں اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی مدد و تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ اس قدرتی آفت کے باوجود، انسانیت کی قوت اور عزم کے ساتھ یہ وقت گزر جائے گا۔ نکیال بار ایسوسی ایشن کا عزم ہے کہ وہ متاثرہ افراد اور برادری کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور انشاللہ متاثرہ افراد جلد سکونت اور بحالی کی حالت میں ہوں گے۔ جاری کردہ: سیکرٹری نشر و اشاعت بار ایسوسی ایشن نکیال فتح پور تھکیالہ 03418848984 snsher02@gmail.com ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ Nakyal Bar Association's Solidarity Meeting and Message to the Los Angeles Fire Victims On January 13, 2025, the Nakyal Bar Association of District Kotli, Azad Jammu and Kashmir, held a solidarity meeting regarding the recent wildfire in Los Angeles, USA. During the meeting, Secretary General of the Bar Association, Shah Nawaz Ali Sheer Advocate, and Secretary of Information & Publication, Sardar Ali Afzal Advocate, expressed their deep sympathy with the people of the United States. They expressed sorrow over the loss of lives and property due to the fire and conveyed their heartfelt solidarity with the affected families. The Nakyal Bar Association expressed its commitment to stand with the victims during this difficult time and assured them of every possible help and support. The association believes that despite this natural disaster, with the strength and determination of humanity, this challenging time will pass. The Nakyal Bar Association remains committed to fully supporting the affected individuals and community and is hopeful that, with the will of Allah, the victims will soon find peace and recovery. Issued by: Secretary of Information & Publication Nakyal Bar Association Fateh Pur Thakyala 03418848984 snsher02@gmail.com

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آزاد جموں کشمیر میں جمہوریت برائے فروخت – سلطانیٔ زر کا نیا موسم۔ کیا جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی متبادل ثابت ہو گی ؟؟؟

آزاد جموں کشمیر میں جمہوریت برائے فروخت – سلطانیٔ زر کا نیا موسم۔ کیا جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی متبادل بنے گی ؟؟؟ تحریر: شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ، ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کوٹلی۔ سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال پاکستانی زیرانتظام جموں و کشمیر ایک بار پھر انتخابات کے معرکہ میں جھونک دیا گیا ہے۔ انتخابات؟ نہیں، یہ انتخابی مشق ایک نوآبادیاتی کھیل ہے، جس میں تاش کے پتوں کی طرح سیاسی مہروں کو ترتیب دیا جاتا ہے، عوامی رائے کی بساط پر نہیں، بلکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی منصوبہ بندی پر۔ یہاں جمہوریت ایک اسٹیج ڈرامہ ہے، جس کا اسکرپٹ پہلے سے طے شدہ ہے۔ کردار بدلتے ہیں، مگر اسٹیج اور ہدایتکار وہی رہتے ہیں۔ یہ خطہ، جو "آزاد" کہلاتا ہے، معاہدہ کراچی اور ایکٹ 1974 کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ یہاں آزادی پسندوں کے لیے الیکشن لڑنا جرم ہے، کیونکہ یہ خطہ صرف ان کے لیے ہے جو پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں۔ جو سوال کرے، جو مزاحمت کرے، اس کے لیے الیکشن میں داخلہ بند ہے، اس کی آزادی اظہار رائے پر قدغن ہے۔ یہاں وفاداری قابلیت نہیں، بلکہ غلامی، سہولت کاری، مو...

*یہ شاہراہیں نہیں، مقتل گاہیں ہیں! انسپکٹر نوید چودھری اور ساتھیوں کی شہادت کا ذمہ دار کون؟*

*یہ شاہراہیں نہیں، مقتل گاہیں ہیں! انسپکٹر نوید چودھری اور ساتھیوں کی شہادت کا ذمہ دار کون؟* تحریر: شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ (ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کوٹلی) سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال گزشتہ شب راولاکوٹ کے قریب کھائی گلہ کے مقام پر پولیس آفیسران کی ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی، جس میں پانچ افسران شہید ہو گئے۔ ان شہداء میں انسپکٹر نوید احمد چودھری کا نام خاص طور پر دل کو چیرتا ہے، جن کا تعلق تحصیل کھوئی رٹہ سے تھا۔ وہ حال ہی میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پا چکے تھے۔ آج نہ صرف کھوئی رٹہ، بلکہ نکیال سمیت پورے خطے پر سوگ کی کیفیت طاری ہے۔وہ نکیال میں دیانت داری ، فرض شناسی کی مثال قائم کر چکے تھے ۔ قارئین کرام! یہ حادثہ ایک حادثہ نہیں، بلکہ ہمارے نظام پر ایک فردِ جرم ہے! یہ سڑکیں شاہراہیں نہیں، مقتل گاہیں بن چکی ہیں۔ یہ موڑ اندھے نہیں، یہ نظام اندھا ہے۔۔۔نہ سیفٹی وال، نہ شفاف شیشے، نہ حفاظتی اصول۔ ہر طرف موت کا کنواں ہے۔یہ "حادثے" نہیں، دراصل قتل ہیں اور ان کے قاتل موجودہ و سابقہ حکمران، محکمہ شاہرات، کرپٹ ٹھیکیدار اور بدعنوان سسٹم ہیں۔ انسپ...

سیز فائر لائن اور ایل او سی کے الفاظ کی حقیقت ۔۔۔۔جموں و کشمیر کے عوامی مؤقف سے فرق کی وضاحت پیش خدمت ہے اس پر غور کریں ۔ تحریر شاہ نواز علی شیر

سیز فائر لائن اور ایل او سی کے الفاظ کی حقیقت ۔۔۔۔جموں و کشمیر کے عوامی مؤقف سے فرق کی وضاحت پیش خدمت ہے اس پر غور کریں ۔ تحریر شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ، ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کوٹلی۔ سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال سیز فائر لائن (Ceasefire Line) اور ایل او سی (Line of Control) محض دو اصطلاحات نہیں بلکہ جموں کشمیر کے مسئلے پر دو متضاد نظریات کی علامتیں ہیں۔ ان دونوں اصطلاحات کے درمیان فرق صرف لغوی یا عسکری نہیں بلکہ گہرا سیاسی، تاریخی اور نظریاتی پس منظر رکھتا ہے۔ سیز فائر لائن ۔۔۔۔ عوامی نمائندگی اور اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ مؤقف ہے۔ پہلے اس کو سیز فائر لائن ہی کہا جاتا تھا ۔ سیز فائر لائن وہ لکیر ہے جو 1949ء میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ، جموں کشمیر کے تنازعہ پر جنگ بندی کے بعد کھینچی گئی تھی ۔ یہ لکیر بین الاقوامی طور پر جموں کشمیر کے متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ جموں کشمیر ایک حل طلب تنازع ہے ۔ کو پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر اور ہندوستانی زیر انتظام جموں و کشمیر کہا جاتا ہے ۔ دونوں مما...