نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

نکیال میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹ فیڈریشن میں درجنوں سیاسی راہنماؤں کی شمولیت ۔

نکیال:- 27 جنوری 2025 نکیال میں جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹ فیڈریشن میں درجنوں سیاسی راہنماؤں کی شمولیت ۔ نکیال میں ایک اہم سیاسی پیشرفت ۔اس موقع پر مرکزی قائدین سردار لیاقت حیات، سردار نیاز خان، کامریڈ سردار عادل خان سمیت، ناصر جاوید ، حسنین جاوید ، سکندر حیات جنجوعہ ، سردار جواد انور خان ایڈووکیٹ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ ان سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے والوں میں، شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ،سردار ادریس خان، سردار عاصم خان، حاجی تبسم خان، داود طارق چوہدری، سردار ہارون الرحمن شمسی، سردار شمریز خان، کاظم حسین بٹ، راجہ سنی منیر کشمیری، میاں نعیم احمد خان، عبدالمعیز عالم چوہدری، احمد، اویس سبحانی، غلام مرتضی چوہدری، محمد خرم حسین، شفاعت چوہدری، ذاہد چوہان، نقیب احمد کاظمی، الحاج سجاد نیازی، ارشاد چوہدری، چوہدری معیب یاسین، عمران رشید صاحب،حافظ علی احمد ، بوستان ، شمشاد اور
دیگر درجنوں افراد شامل ہیں۔ اس موقع پر 11 فروری کو مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت نیشنل ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔نکیال میں خودمختاری، انقلاب، اور انصاف پر مبنی ایک روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے نوجوانوں اور عوام کے لیے ایک سیاسی متبادل پیش کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔ نکیال میں تمام مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے جدوجہد کو مزید تیز کرنے کی بات کی گئی ہے۔ اس موقع پر صدر جموں کشمیر نیپ سردار نیاز خان ، سیکرٹری جنرل نیپ سردار عادل خان اور سابق صدر نیپ سردار لیاقت حیات خان ، سکندر حیات جنجوعہ ، جواد انور خان ایڈووکیٹ ، ناصر جاوید نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ نکیال کے نوجوانوں کا عزم ظاہر کرتا ہے کہ وہ آنے والے وقت میں علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔اور جموں کشمیر کے قومی سوال محنت کشوں کی جڑت کے لیے کردار ادا کریں گے ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی اور جموں کشمیر نیشنل اسٹوڈنٹ فیڈریشن میں درجنوں نوجوانوں کی شمولیت ایک
خوش آئند اقدام ہے ۔ پارٹی قیادت نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور وعدہ کیا ہے کہ اس کے لیے بڑھ چڑھ کر کردار ادا کریں گے۔ ایکشن کمیٹی کے مطالبات کے لیے مسلسل اور موثر جدوجہد کی جائے گی تاکہ عوام کی آواز کو مزید بلند کیا جا سکے۔نکیال میں ہونے والی سیاسی جدوجہد اور اس پر قائم اقدامات سے واضح ہے کہ یہاں کے عوام اور نوجوان ایک نئے سیاسی منظرنامے کی طرف بڑھ رہے ہیں، جہاں انصاف، مساوات اور خودمختاری کی بنیاد پر مستقبل کی راہ ہموار کی جائے گی۔ نوجوانوں کی شمولیت سے نکیال میں ایک نئی سیاسی توانائی کا آغاز ہو رہا ہے، جس سے نکیال سمیت ریاست
کی سیاست میں نیا جوش پیدا ہوگا۔ #JKNSF #jkNAP #NakyalAzadKashmir #MaqboolButtShaheed

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

نکیال تعلیمی مسائل پر عوامی تشویش ، تشویشناک ، نکیال کے بڑھتے ہوئے تعلیمی مسائل کو حل کیا جائے ۔ نکیال میں سرکاری ڈھانچہ تنزیلی کا شکار ہے ۔

نکیال: حکام تعلیمی مسائل اور ٹیچرز کے آن ڈیوٹی معاملات پر عوامی تشویش دور کریں شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال راہنما جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی 03418848984 نکیال، کریلہ مجہان اور دھروتی موہڑہ میں ٹیچرز کے آن ڈیوٹی معاملات کے حوالے سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جو حکام کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے جسے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کی تکلیف اور بے چینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گورنمنٹ مڈل سکول کریلہ مجہان نکیال کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کریلہ مجہان کے تین ایلیمنٹری ٹیچرز کو ترکنڈی کھنڈہار اور کھنڈہار بالا میں آن ڈیوٹی بھیجا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے کے بچوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ یہ اس لیے اور بھی سنگین ہے کہ اس اسکول میں پہلے ہی چار ٹیچرز کی کمی ہے، اور اس فیصلے سے بچوں کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اسی طرح، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول دھروتی موہڑہ میں بھی تعلیمی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ یہاں 250 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں، اور سالانہ امتحانات کے ق...

نکیال : شیعہ سنی فرقہ پرستی اور معصومیت پر ہونے والا حملہ، تشویشناک ؟؟

نکیال : شیعہ سنی فرقہ پرستی اور معصومیت پر ہونے والا حملہ، تشویشناک ؟؟؟ تحریر: شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ، ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی، نکیال کوٹلی،سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال نکیال میں گزشتہ روز پیش آنے والا دردناک حادثہ، جس میں ایک پورا خاندان حادثے کا شکار ہوا، دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ معصوم بچی کی موت، ماں کا کوما میں چلے جانا، اور باپ کا اپاہج ہو جانا— یہ سب مل کر انسان کے دل کو چیر کر رکھ دیتے ہیں۔ ابھی اس صدمے سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ سوشل میڈیا پر ایک شرمناک مہم سامنے آئی: "اس بچی کی نماز جنازہ نہ پڑھی جائے کیونکہ وہ اہل تشیع ہے۔" یہ کیسا ظلم ہے؟ یہ کون سی انسانیت ہے؟ کیا ہم نے مذہب، مسلک اور فرقہ بندی کو انسانیت سے بھی مقدم کر دیا ہے؟ کیا معصومیت اب نظریات کی قربان گاہ پر چڑھائی جائے گی؟ ایک ننھی کلی جو کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گئی، اس کے جنازے کو بھی مسلک کی بنیاد پر متنازعہ بنایا جائے گا؟ یہی نکیال تھا جہاں رواداری، بھائی چارے، اور انسان دوستی کی مثالیں قائم کی جاتی تھیں۔ لیکن آج نکیال کے افق پر فرقہ واریت کے سیاہ بادل چھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا ک...

> نکیال سیز فائر لائن سے نامعلوم لاش اور مردہ نظام۔۔ مردہ سماج ؟؟؟ نکیال میں تفتیش سوالیہ نشان ؟؟؟ یہ پولیس، یہ انتظامیہ ، یہ حکومتیں کس مرض کی دوا ہیں۔۔۔!!!

نکیال سیز فائر لائن سے نامعلوم لاش اور مردہ نظام۔۔ مردہ سماج ؟؟؟ نکیال میں تفتیش سوالیہ نشان ؟؟؟ یہ پولیس، یہ انتظامیہ ، یہ حکومتیں کس مرض کی دوا ہیں۔۔۔!!! تحریر: شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کوٹلی۔ سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال قارئین! صبح سویرے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی کہ سیز فائر لائن نکیال اولی کے زیرو پوائنٹ پر ایک لاش پڑی ہے۔ اطلاع ملی تو پولیس، انتظامیہ اور ادارے حرکت میں آئے۔ سوشل میڈیا پر شور مچ گیا پولیس پہنچنے والی ہے! ہم نے بھی سوچا کہ اب شناخت ہو جائے گی۔ مگر پولیس نے جا کر صرف یہ بتایا کہ نعش تقریباً 60۔65 سالہ شخص کی ہے، جیب سے کوئی شناختی کاغذ نہیں ملا۔ ۔۔۔۔۔۔ لاش کو ہسپتال لایا گیا۔ انتظار بڑھ گیا۔ پھر خبر ملی کہ شناخت نہیں ہو پا رہی، بس غسل دے دیا گیا ہے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر چہرے کی تصویر وائرل کی گئی کہ کیا کوئی اس کو پہچانتا ہے؟ گاؤں گاؤں خبر پھیل گئی۔ پہلے کہا گیا یہ سہسنہ کوٹلی کا کوئی ہے۔ پھر کہا گیا شناخت ہو گئی ہے۔ پھر کہا گیا نہیں، ابھی نامعلوم ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ آخرکار انتظا...