نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

بحران تشویشناک

نکیال کی ڈبسی سیز فائر لائن پر بجلی کی بندش کا بحران تشویشناک ، 13 جنوری سیز فائر لائن ڈبسی پر احتجاجی مارچ کا اعلان ۔ سیز فائر لائن ڈبسی نکیال کے علاقوں بھچانوالہ ، کھنیٹی گالہ ، ناون ، سینی دھڑا، مرنیاں ،اندھیروں کی نزر، چار دن سے بجلی بند ، نظام زندگی مفلوج ، عوام پتھر کے زمانے میں چلے گے، لالٹین ، لکڑی کے دستوں/مٹھے کا چلن پر عوام مجبور ، خواتین بشمول حاملہ خواتین پیدل کئی کلو میٹر سروں پر پانی اٹھا کر لانے پر مجبور ۔ بجلی سے جڑی خوشیاں ، معاملات زندگی درہم برہم ، مستقبل دھاو پر لگ چکا ، عوام سراپا احتجاج ، آج 11 جنوری کی شب تک بجلی بحال کرنے کی ڈیڈ لائن ، بصورت دیگر ، 13 جنوری سیز فائر لائن پر احتجاج/ مارچ کا اعلان ۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کی متاثرین سے اظہار یکجتی ، کال کی حمایت کا اعلان ۔ متاثرین کی ممبران ایکشن کمیٹی سے ملاقات ، مسائل مطالبات سامنے رکھ دئیے۔ ممبران جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ڈی او نکیال کو مزکورہ بجلی مسائل و اس تناظر میں ہونے والے استحصال سے مطلع کرتے ہوئے تحریری طور پر متاثرین کی دادرسی کے لیے رجوع بھی کیا ہے ، جس پر اسسٹنٹ کمشنر ، ایس ڈی او صاحبان نے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ تین دن سے محکمہ کے اہلکار متاثرین کو انگلیوں پر ناچنے پر مجبور کیے ہیں۔ اب صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا۔ عوامی اشتعال سموار کو پھوٹے گا ۔ تفصیلات کے مطابق سیز فائر لائن کے علاقے نکیال میں گزشتہ چار روز سے جاری بجلی کی بندش نے عوام کی زندگی کو شدید متاثر کر رکھا ہے۔ یونین کونسل ڈبسی، بھچانوالہ، کھینٹی گالہ، سینسی دھڑا اور ناون کے علاقے اندھیروں میں ڈوب چکے ہیں، جس کی وجہ سے روزمرہ کے معمولات میں رکاوٹ آئی ہے۔ بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے، اور عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب 8 جنوری 2025 کو یونین کونسل ڈبسی کے دیہی علاقوں کی بجلی کی لائن ایک درخت گرنے کی وجہ سے متاثر ہو گئی۔ اس واقعہ کے بعد محکمہ برقیات کے اہلکاروں نے بجلی کی بحالی کے لیے مختلف جواز پیش کیے اور یہ دعویٰ کیا کہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لیے ایچ ٹی پول کی ضرورت ہے۔ ۔تاہم، مقامی متاثرین کے مطابق یہ لائن پچیس سے تیس سال سے استعمال ہو رہی تھی اور صرف درخت کے گرنے سے لائن میں معمولی سی خرابی آئی تھی، جسے جلد درست کیا جا سکتا تھا۔ درخت کی وجہ سے تاریں ڈھیلی ہوئی ہیں جن کو کھینچ کو بجلی بحال کی جا سکتی تھی اور سکتی ہے ۔لیکن اہکاروں نے بجلی بحال نہ کرنے کی قسم کھا رکھی ہے اس کے باوجود، محکمہ برقیات کے مقامی اہلکاروں نے اس مسئلے کو حل کرنے میں غیر سنجیدگی دکھائی۔ اس دوران عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خصوصاً خواتین، بشمول حاملہ خواتین، کئی کلومیٹر پیدل چل کر پانی لانے پر مجبور ہیں، کیونکہ بجلی سے چلنے والی پانی کی موٹر بند ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ، مقامی افراد لالٹینوں کی روشنی میں اپنے گھروں کی ضرورتیں پوری کرنے پر مجبور ہیں،اور گاؤں کی بیٹی کی شادی بھی ایسے حالات میں کی ہے جبکہ موبائل چارج کرنے کے لیے دیگر علاقوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقامی عمائدین اور عوام نے متعدد بار انتظامیہ اور محکمہ برقیات سے شکایات کیں، لیکن کسی بھی سطح پر اس معاملے کا سنجیدگی سے حل نہیں نکالا گیا۔ اس پر عوام نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کے ساتھ مل کر احتجاج کا اعلان کیا۔ کمیٹی کے ممبران، جن میں شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ، جواد انور خان ایڈووکیٹ، حاجی تبسم، عاصم خان اور معز عالم شامل ہیں، نے اس بات کا اعلان کیا کہ اگر 11 جنوری کی رات تک بجلی بحال نہیں کی گئی تو 13 جنوری کو سیز فائر لائن پر بڑے احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ کمیٹی نے اس موقع پر کہا کہ وہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی مشکلات کو اپنی مشکلات سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اس مسئلے کا حل فوری طور پر نہیں نکالا گیا تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی، اور اس کے بعد حکومت اور متعلقہ حکام کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران نے عوام سے اپیل کی کہ وہ برادری، پارٹی یا علاقائی تعصبات سے بالاتر ہو کر اپنے حقوق کی جدوجہد میں متحد ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی طاقت اور ایکتا کے ذریعے ہی اس استحصال کا خاتمہ ممکن ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف مقامی انتظامیہ کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ بھی بتاتا ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی اور حکومتی غفلت کس حد تک انسانوں کی زندگیوں کو متاثر کر رہی ہے۔ اس وقت علاقے میں بجلی کی بحالی ایک سنگین ضرورت بن چکی ہے اور عوام کی امیدیں حکام کے فوری اور سنجیدہ اقدامات پر وابستہ ہیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری کھمبے دے کر بجلی کے مسائل کو حل کریں ، اور جہاں کھمبے موجود ہیں وہاں سرکاری مداخلت سے کھمبے ٹرانسفارمر عوامی استعمال میں لائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مزکورہ بالا مسائل سننے کے بعد ہم بے سخت اضطراب میں ہیں کہ ہماری عوام کا اس قدر بدترین ذہنی و معاشی جسمانی استحصال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے حکام پر واضح کیا کہ وہ متاثرین کا اب ایک گھنٹہ ہی نہیں ایک منٹ کا استحصال نہیں ہونے دیں گے ۔ اب فیصلہ میدان جدوجہد میں ہوگا۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

آزاد جموں کشمیر میں جمہوریت برائے فروخت – سلطانیٔ زر کا نیا موسم۔ کیا جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی متبادل ثابت ہو گی ؟؟؟

آزاد جموں کشمیر میں جمہوریت برائے فروخت – سلطانیٔ زر کا نیا موسم۔ کیا جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی متبادل بنے گی ؟؟؟ تحریر: شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ، ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کوٹلی۔ سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال پاکستانی زیرانتظام جموں و کشمیر ایک بار پھر انتخابات کے معرکہ میں جھونک دیا گیا ہے۔ انتخابات؟ نہیں، یہ انتخابی مشق ایک نوآبادیاتی کھیل ہے، جس میں تاش کے پتوں کی طرح سیاسی مہروں کو ترتیب دیا جاتا ہے، عوامی رائے کی بساط پر نہیں، بلکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی منصوبہ بندی پر۔ یہاں جمہوریت ایک اسٹیج ڈرامہ ہے، جس کا اسکرپٹ پہلے سے طے شدہ ہے۔ کردار بدلتے ہیں، مگر اسٹیج اور ہدایتکار وہی رہتے ہیں۔ یہ خطہ، جو "آزاد" کہلاتا ہے، معاہدہ کراچی اور ایکٹ 1974 کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ یہاں آزادی پسندوں کے لیے الیکشن لڑنا جرم ہے، کیونکہ یہ خطہ صرف ان کے لیے ہے جو پاکستان سے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں۔ جو سوال کرے، جو مزاحمت کرے، اس کے لیے الیکشن میں داخلہ بند ہے، اس کی آزادی اظہار رائے پر قدغن ہے۔ یہاں وفاداری قابلیت نہیں، بلکہ غلامی، سہولت کاری، مو...

سیز فائر لائن اور ایل او سی کے الفاظ کی حقیقت ۔۔۔۔جموں و کشمیر کے عوامی مؤقف سے فرق کی وضاحت پیش خدمت ہے اس پر غور کریں ۔ تحریر شاہ نواز علی شیر

سیز فائر لائن اور ایل او سی کے الفاظ کی حقیقت ۔۔۔۔جموں و کشمیر کے عوامی مؤقف سے فرق کی وضاحت پیش خدمت ہے اس پر غور کریں ۔ تحریر شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ ، ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال کوٹلی۔ سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال سیز فائر لائن (Ceasefire Line) اور ایل او سی (Line of Control) محض دو اصطلاحات نہیں بلکہ جموں کشمیر کے مسئلے پر دو متضاد نظریات کی علامتیں ہیں۔ ان دونوں اصطلاحات کے درمیان فرق صرف لغوی یا عسکری نہیں بلکہ گہرا سیاسی، تاریخی اور نظریاتی پس منظر رکھتا ہے۔ سیز فائر لائن ۔۔۔۔ عوامی نمائندگی اور اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ مؤقف ہے۔ پہلے اس کو سیز فائر لائن ہی کہا جاتا تھا ۔ سیز فائر لائن وہ لکیر ہے جو 1949ء میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ، جموں کشمیر کے تنازعہ پر جنگ بندی کے بعد کھینچی گئی تھی ۔ یہ لکیر بین الاقوامی طور پر جموں کشمیر کے متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ جموں کشمیر ایک حل طلب تنازع ہے ۔ کو پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر اور ہندوستانی زیر انتظام جموں و کشمیر کہا جاتا ہے ۔ دونوں مما...

نکیال/ کو راشن نہیں، حق چاہیے!ریلیف نہیں، شفافیت و خودداری چاہیے! بھکاری نہیں ہنر مند چاہیں ۔

نکیال کو راشن نہیں، حق چاہیے!ریلیف نہیں، شفافیت و خودداری چاہیے! بھکاری نہیں ہنر مند چاہیں ۔ تحریر: شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ، ہائی کورٹ (ممبر: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال، کوٹلی) سعودی عرب کے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KS Relief) کی جانب سے پاکستان بشمول آزاد جموں و کشمیر کے سیلاب متاثرین کے لیے 14.2 ملین ڈالر کا تیسرا مرحلہ شروع کیا گیا۔ یہ خیرسگالی پر مبنی فوڈ سیکیورٹی پیکج سینکڑوں سیز فائر لائن کے خاندانوں تک پہنچنا تھا۔ لیکن افسوس، تحصیل نکیال میں ایک بار پھر وہی پرانی کہانی دہرائی گئی — بندربانٹ، اقربا پروری، اور محرومی! تقریبا سرکاری ملازمین نے ہاتھ صاف کر دیا۔ نکیال، جو کہ سیز فائر لائن سے براہِ راست متاثرہ علاقہ ہے، برسوں سے ریلیف، باڈر پیکج، اور خیراتی امداد کا مرکز رہا ہے۔ مگر ان تمام امدادی مراحل میں اکثریت کو محرومی، تذلیل اور نابرابری ہی ملی۔ سعودی امداد ہو یا شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا راشن ۔۔۔ نکیال کی عوام کے لیے یہ صرف فوٹو سیشن اور سیاسی نمائش کا ایک اور موقع بن جاتے ہیں۔۔۔۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نکیال نے بجا طور پر مطالبہ کیا ہے کہ ام...