نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

ہجیرہ میڈیکل طالبہ کا اغواہ اور ریپ

ہجیرہ کے نواحی گاٶں سہر مدارپور میں پاکستان مُسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر مُنتخب لوکل کونسلر ملک طاہر جمیل اعوان نے ہجیرہ سے ایک میڈیکل کی طالبہ کو اغواء کیا،پھر میرپور کوٹلی اور راولپنڈی لے جاکر زنا بالجبر کرتا رہا،جان سے مارنے کی دھمکیاں اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ ہجیرہ تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر اور تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے ضلع پونچھ راولاکوٹ کی تحصیل ہجیرہ کے نواحی گاٶں سہر مدارپور سے لوکل کونسلر ملک طاہر جمیل اعوان اور اسکے ساتھیوں مون اعوان،حسنین اعوان نعمان اعوان نے گھمیرہ سے تعلق رکھنے والے ابراہیم صاحب کی جوانسالہ بیٹی ریحانہ تبسم جو اپنی چھوٹی بہن رضوانہ تبسم کو ہجیرہ مدرسے میں چھوڑنے آئی ہوئی تھی۔واپسی پر لوکل کونسلر اور اسکے دوستوں نے گن پوائنٹ پر السیف میڈیکل سٹور ہجیرہ کے باہر سے زور زبردستی مہران گاڑی نمبر 315 پر بٹھایا اور کہا کہ تمھاری ننگی تصاویر ہیں اگر شور مچایا تو سوشل میڈیا پراپلوڈ کردوں گا۔ لوکل کونسلر اور اُسکےساتھی جوان لڑکی کو اغوارکرکے میرپور ایک دفتر میں لے گیا اور رات کو زبردستی جوان لڑکی سے ساتھ زنا کرتارہا۔دوسری دن لڑکی کو اُسی گاڑی میں کوٹلی لے کرآیا اور پھر کوٹلی زبردستی بیانات دلوا کر اسٹام پیپر پر دستخط کروائے اور کہا کہ اگر میری بات ناں مانی تو تمھاری رات کو جو ویڈیوز بنائی وہ سوشل میڈیا پر ڈال دوں گا۔ لڑکی کی طبیعت جب زیادہ خراب ہوئی تو مُلزمان لڑکی کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی چھوڑ کر بھاگ گئے، لڑکی نے اسلامآباد ہولی فیملی ہسپتال میں ہی میڈیکل کورس بھی کیا تھا،لڑکی اپنے سابقہ ہاسٹل میں گئی جہاں پر جا کر اُس نے ہاسٹل وارڈن کے نمبر سے اپنے والد جو بیرون مُلک روزگار کے سلسلے میں مُقیم ہیں کو کال کی اور ساری تفصیلات بتائی۔ جس پر گھر کے دوسرے افراد ہولی فیملی ہسپتال کے ہاسٹل سے جا کر اپنی بچی کو لے کر واپس آئے۔ جب یہ معاملہ سوشل میڈیا یا پولیس کے پاس گیا تو غیر مُصدقہ اطلاعات کے مطابق لوکل کونسلر طاہر جمیل اعوان نے ز ہ ر کھا کر خ و د ک ش ی کی کوشش کی جو ناکام رہی اور وہ اسوقت ہسپتال میں داخل ہے،تاہم خاندانی ذرائع کا کہنا ہیکہ طاہر جمیل بیمار تھے اور اب بلکل صحتیاب ہیں۔ ہماری ایس پی راولاکوٹ،ایس ایچ او ہجیرہ،ڈی ایس پی صاحبہ ہجیرہ سے درخواست ہیکہ اس کیس کی باریک بینی سے تفتیش کرتے ہوئے مُلزمان کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ وہ آئندہ کسی کی ماں بہن بیٹی کی عزت کو یوں خراب ناں کرسکیں۔ #RightsMovementAJK #ہجیرہ #راولاکوٹ #everyonehighlightsfollowers #hajira_greelsdingreels #fbpost2024fbdingreelsdingreels #viralreelsonehighlightsfollowers #dingreelsdingreels #viralreels

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

صحت کا مطالبہ بھیک نہیں بطور حق کیا جائے

*نکیال کے موجودہ وزیر حکومت جاوید بڈھانوی صاحب اور سابقہ وزیر حکومت سردار فاروق سکندر صاحب سے نکیال کے مریض کے لیے علاج کے لیے کل صبح نو بجے تک اپنی تنخواہوں پنشن سے امداد دینے کا ایکشن کمیٹی کا مطالبہ* ۔ تفصیلات کے مطابق *نکیال کے کچھ رپورٹر، سوشل میڈیا صارفین ایک نوجوان مریض کہ اندرلہ ناڑ کا رہائشی ہے ۔اس کی اپیل کی پوسٹ وائرل کر رہے ہیں۔ جو اس وقت راولپنڈی، پاکستان میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔* *لیکن سوال یہ ہے کہ نکیال کے موجودہ تین وزارتوں کے مالک بڈھانوی صاحب اور سابقہ وزراء صاحبان سے کوئی یہ سوال کیوں نہیں کرتا کہ آپ اس کا علاج کیوں نہیں کراتے؟ * نکیال میں جدید ہسپتال کیوں نہیں دیا گیا؟ آپ لوگ، مثلاً وزیر صاحب اور سابقہ وزراء، اپنی پنشنوں اور تنخواہوں سے اس مریض کا علاج کیوں نہیں کراتے؟ خود تو یہ حکمران بیرونِ ملک اور انتہائی مہنگے ہسپتالوں میں علاج کراتے ہیں، مگر عوام ۔۔۔۔خاص طور پر غریب مزدور ۔۔۔۔کے لیے یہاں نکیال میں بنیادی صحت کی سہولت تک موجود نہیں۔ نہ ڈاکٹر، نہ اسٹاف، نہ دوا۔ بس ایک ہی نسخہ۔۔۔راولپنڈی ریفر کریں! اور پھر وہی پرانی کہانی ۔۔۔۔۔ ۔۔ س...

نکیال تعلیمی مسائل پر عوامی تشویش ، تشویشناک ، نکیال کے بڑھتے ہوئے تعلیمی مسائل کو حل کیا جائے ۔ نکیال میں سرکاری ڈھانچہ تنزیلی کا شکار ہے ۔

نکیال: حکام تعلیمی مسائل اور ٹیچرز کے آن ڈیوٹی معاملات پر عوامی تشویش دور کریں شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال راہنما جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی 03418848984 نکیال، کریلہ مجہان اور دھروتی موہڑہ میں ٹیچرز کے آن ڈیوٹی معاملات کے حوالے سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جو حکام کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے جسے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کی تکلیف اور بے چینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گورنمنٹ مڈل سکول کریلہ مجہان نکیال کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کریلہ مجہان کے تین ایلیمنٹری ٹیچرز کو ترکنڈی کھنڈہار اور کھنڈہار بالا میں آن ڈیوٹی بھیجا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے کے بچوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ یہ اس لیے اور بھی سنگین ہے کہ اس اسکول میں پہلے ہی چار ٹیچرز کی کمی ہے، اور اس فیصلے سے بچوں کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اسی طرح، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول دھروتی موہڑہ میں بھی تعلیمی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ یہاں 250 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں، اور سالانہ امتحانات کے ق...

نکیال : شیعہ سنی فرقہ پرستی اور معصومیت پر ہونے والا حملہ، تشویشناک ؟؟

نکیال : شیعہ سنی فرقہ پرستی اور معصومیت پر ہونے والا حملہ، تشویشناک ؟؟؟ تحریر: شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ، ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی، نکیال کوٹلی،سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال نکیال میں گزشتہ روز پیش آنے والا دردناک حادثہ، جس میں ایک پورا خاندان حادثے کا شکار ہوا، دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ معصوم بچی کی موت، ماں کا کوما میں چلے جانا، اور باپ کا اپاہج ہو جانا— یہ سب مل کر انسان کے دل کو چیر کر رکھ دیتے ہیں۔ ابھی اس صدمے سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ سوشل میڈیا پر ایک شرمناک مہم سامنے آئی: "اس بچی کی نماز جنازہ نہ پڑھی جائے کیونکہ وہ اہل تشیع ہے۔" یہ کیسا ظلم ہے؟ یہ کون سی انسانیت ہے؟ کیا ہم نے مذہب، مسلک اور فرقہ بندی کو انسانیت سے بھی مقدم کر دیا ہے؟ کیا معصومیت اب نظریات کی قربان گاہ پر چڑھائی جائے گی؟ ایک ننھی کلی جو کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گئی، اس کے جنازے کو بھی مسلک کی بنیاد پر متنازعہ بنایا جائے گا؟ یہی نکیال تھا جہاں رواداری، بھائی چارے، اور انسان دوستی کی مثالیں قائم کی جاتی تھیں۔ لیکن آج نکیال کے افق پر فرقہ واریت کے سیاہ بادل چھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا ک...