نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

فروری, 2025 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آزاد جموں و کشمیر ملازمین کی حمایت میں جموں کشمیر نیپ اور این ایس ایف کا احتجاجی موقف مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے

ملازمین کی حمایت میں جموں کشمیر نیپ اور این ایس ایف کا احتجاجی موقف مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے اصلاحات واپس لینے کی اپیل نکیال/کوٹلی (خصوصی رپورٹ) 20/02/2025 تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کی تنظیموں کے نمائندہ اتحاد "ایمپلائز فیڈریشن آزاد جموں و کشمیر" کے پلیٹ فارم سے احتجاجی ریلی اور پروگرام کے دوران اظہار یکجتی کرتے ہوئے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) کے راہنما کامریڈ شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ، نکیال نے سرخ سلام پیش کیا اور اپنے خطاب میں حکومت وقت سے مجوزہ پنشن اصلاحات کا بل واپس لینے، ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرنے، اور ایکٹ 2016 و ایکٹ 2023 کی منسوخی کے مطالبات کی حمایت کی۔ کامریڈ شاہ نواز علی شیر نے کہا کہ مظاہرین پرامن ہیں اور ان کے مطالبات آئینی، قانونی اور جمہوری ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مظاہرین کے جائز مطالبات تسلیم کرے اور ان کے حقوق کی فراہمی میں تاخیر نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محنت کشوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کامریڈ شاہ نواز علی شیر نے مظاہرین کی طرف سے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں احتجاجی تحریک کو...

جموں کشمیر نیپ اور این ایس ایف نکیال کی طرف سے 25 فروری 2025 کو یو این او دفتر مظفرآباد میں احتجاجی مارچ زیر اہتمام این ایس ایف سے اظہار یکجہتی، سرخ سلام۔

نکیال (پریس ریلیز) 20/02/25 جموں کشمیر نیپ اور این ایس ایف نکیال کی طرف سے 25 فروری 2025 کو یو این او دفتر مظفرآباد میں احتجاجی مارچ زیر اہتمام این ایس ایف سے اظہار یکجہتی، سرخ سلام۔ جموں کشمیر این ایس ایف مظفرآباد کی مرکزی قیادت، راہنماؤں اور کارکنان پر درج بوگس مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ۔ جموں کشمیر نیپ اور این ایس ایف نکیال کی جانب سے پریس ریلیز جاری کر دی گئی۔ مظفرآباد، جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (این ایس ایف) کی قیادت اور کارکنان پر مقبول بٹ شہید کے یوم سالگرہ 18 فروری منانے کی پاداش میں، اور مقبول بٹ شہید کے یوم شہادت پر پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیر میں این ایس ایف کے منظم اور تاریخی پروگرام کرنے پر حکمران طبقہ اور غاصب طاقتوں نے این ایس ایف کے راہنماؤں اور کارکنان پر غداری اور بغاوت کے الزام میں بوگس ایف آئی آر مقدمات درج کر دیے ہیں یہ ایک انتہائی تشویشناک اقدام ہے اور آزادی اظہار رائے پر ایک بڑی قدغن ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں حکمران طبقہ این ایس ایف کی اُبھرتی ہوئی انقلابی جدوجہد اور طلبہ جڑت سے خوفزدہ ہو چکا ہے اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے، جو کہ این ایس ایف کی نظریا...

Protest March on 25th February 2025 at UNO Office Muzaffarabad: A Show of Solidarity with the NSF On 25th February 2025, the Jammu Kashmir National Students Federation (NSF) will organise a protest march at the UNO office in Muzaffarabad to express solidarity with the NSF leadership. The march is a response to the false cases filed against the leaders and activists of NSF Muzaffarabad following the commemoration of martyr Maqbool Butt’s anniversary on 18th February.

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=pfbid015EDJzYYu2p8nuptX5Hb3ALJSCHEVWYGY3ALEdcrVrWXy1Ax23hfGUec6fzCtNQrl&id=61567027739259&mibextid=6aamW6 Press Release - 20/02/25 From: Nakyal, Jammu Kashmir NAP and NSF Protest March on 25th February 2025 at UNO Office Muzaffarabad: A Show of Solidarity with the NSF On 25th February 2025, the Jammu Kashmir National Students Federation (NSF) will organise a protest march at the UNO office in Muzaffarabad to express solidarity with the NSF leadership. The march is a response to the false cases filed against the leaders and activists of NSF Muzaffarabad following the commemoration of martyr Maqbool Butt’s anniversary on 18th February. The Jammu Kashmir National Students Federation (NSF) condemns the filing of these bogus cases under charges of treason and rebellion against its leadership and members. This action represents a serious attack on the right to freedom of expression. The ruling class in Azad Jammu Kashmir (AJK) is clear...

نکیال سیز فائر لائن تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو دو کس جدید ایمبولینس فراہم کی جائیں ۔ سیز فائر لائن کے عوام کو نظر انداز کرنا تشویشناک اقدام ہے ۔ عوام علاقہ نکیال کے حقوق پر شب خون کیوں مارا جاتا ہے ۔ پہلے بھی سیز فائر لائن نکیال کے لیے ایمبولینس فائر بریگیڈ ائی لیکن نکیال کو فراہم نہیں کی ھی۔ نکیال کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ۔ عوام علاقہ سراپا احتجاج کیوں ؟؟؟

https://www.facebook.com/share/p/1BQDa2GeFi/ نکیال،آزاد کشمیر صحت کے مسائل اور تیس سال پرانی ایمبولینس؟؟؟ نکیال کو ایمبولینس دی جائے شاہ نواز علی شیرایڈووکیٹ۔نکیال ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ، راہنما جموں کشمیر نیپ ، سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال صحت ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ ریاست آزاد جموں کشمیر،سیز فائر لائن کی سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل و حلقہ نکیال کی ڈیڑھ لاکھ سے زائد عوام کو صحت کی یکساں،بنیادی و جدید سہولیات و ضروریات فراہم کرنے میں بہتر سالوں سے ناکام ہے۔ جس کی وجہ سے صحت کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اس حوالہ سے ریاست حکومتوں و حکام کی جانب سے آج تک عدم دلچسپی و غیر سنجیدگی کامظاہرہ کیا گیا۔ حالانکہ یہ تحصیل سیز فائر لائن کی وجہ سے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر کے دو اضلاع ضلع راجوری اور پونچھ سے متصل ہے ستر فیصدحد متارکہ کے رقبہ سے جڑی ہے جس کی وجہ سے اکثر بھارتی گولہ باری و جنگی جنون و جارحیت کا نشانہ بنی رہتی ہے۔ گولہ باری کی وجہ سے اب تک بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہو چکا۔لیکن اس کے باوجود صحت کی سہولیات و ضروریات کی فراہمی اور ادارتی مسائل کے خا...

پاکستان عدلیہ بحالی تحریک کے سرگرم رکن کی صدراتی کامیابی خوش آئند اقدام ہے۔ عوام میں رہنے والوں اور وکلاء عوام کے حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کو محنت کا ثمر ضرور ملتا ہے ۔ عدلیہ بحالی تحریک کے عظیم انمول ہیرو۔ ظفر عالم چودھری ایڈووکیٹ

ظفر عالم چودھری ایڈووکیٹ کی صدراتی کامیابی ! https://dailysadaechanar.com/NEWSPAPER/?page=cGFnZS0z&dt=MDItMTAtMjAyNQ== تحریر:- سردار حارث خان ایڈووکیٹ ، یو کے https://www.facebook.com/share/p/1E9cVnmbKj/ گزشتہ بار کونسل آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام سال 2025/2026 کے لیے جملہ تحصیل و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیر کے سالانہ انتخابات منعقد ہوئے ۔ نکیال ضلع کوٹلی کی بار ایسوسی ایشن نکیال میں انتخابات میں اس مرتبہ پاکستان عدلیہ بحالی تحریک کے سرگرم کارکن اور سابق پی آر او وزیر خوراک ظفر عالم چودھری ایڈووکیٹ ، ہائی کورٹ نے بطور امیدوار صدر انتخابات میں حصہ لیا اور بالاآخر ایک بڑے معرکے کے بعد کامیابی نے ان کے قدم چومے ہیں ۔ ظفر عالم چودھری ایڈووکیٹ نے قانون کی ڈگری لینے کے بعد اپنی وکالت کا آغاز راولپنڈی بیرسٹر رب نواز نون لاء چیمبر سے شروع کیا۔ ملک رب نواز نون پاکستان ، پنجاب کا معروف ممتاز چیمبر ہے۔ جہاں سے بڑے معروف جسٹس اور وکلاء بنے ۔ یاد رہے کہ ظفر عالم چودھری ایڈووکیٹ نے پاکستان عدلیہ بحالی تحریک 2007 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے م...