نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

برائے 23 مارچ 2025 - سیز فائر لائن نکیال موہڑہ دھروتی عوامی لانگ مارچ* مورخہ: 8 مارچ 2025 – بمقام نکیال موہڑہ دھروتی سیز فائر لائن سیکٹر " *الرٹ* "

*رپورٹ برائے 23 مارچ 2025 - سیز فائر لائن نکیال موہڑہ دھروتی عوامی لانگ مارچ* مورخہ: 8 مارچ 2025 – بمقام نکیال موہڑہ دھروتی سیز فائر لائن سیکٹر " *الرٹ* " *23 مارچ سیز فائر لائن نکیال موہڑہ دھروتی عوامی لانگ مارچ کے حوالے سے اہم نمائندہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔* تفصیلات کے مطابق:- *جموں کشمیر نیپ، جموں کشمیر این ایس ایف نکیال یونین کونسل موہڑہ دھروتی سیز فائر لائن سیکٹر کا اجلاس مجںتی بانڈے کی رہائی، سیز فائر لائن موہڑہ دھروتی و نکیال کے جملہ مسائل اور سیز فائر لائن موہڑہ دھروتی سے انٹری پوائنٹ اوپن کرنے کے لیے منعقد ہوا۔ اجلاس میں مقامی یونٹ کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں درجنوں ممبران سی سی موہڑہ دھروتی نے شرکت کی۔* یہ کہ اہم فیصلے بزیل ہیں:- 23 مارچ کے سیز فائر لائن موہڑہ دھروتی لانگ مارچ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ 15 مارچ بروز ہفتہ نکیال شہر میں اہم جوائنٹ اجلاس ہوگا اور پریس کانفرنس کر کے 23 مارچ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس کی میزبانی جموں کشمیر این ایس ایف اور جموں کشمیر نیپ نکیال کرے گی۔ یہ کہ لانگ مارچ روٹ اور کمیٹیاں بارے بزیل ہے:- 15 مارچ کے بعد 23 مارچ کے لانگ مارچ کے لیے سیز فائر لائن کے روٹ کا تعین کرنے کے لیے نمائندہ کمیٹی نکیال سے موہڑہ دھروتی سیز فائر لائن کا وزٹ کرے گی اور روٹ شیڈول کا اعلان کرے گی۔ اس کے علاوہ لانگ مارچ کے لیے آرگنائزنگ، استقبالیہ، پبلسٹی، کورنگ، ریسکیو، میڈیا، اور سفارتی کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں جن کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئی ہیں۔ یہ کہ بین الاقوامی اداروں اور حکام سے رابطہ بارے بذیل ہے:- 15 مارچ تک اقوام متحدہ، ہندوستان و پاکستان کے حکام، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں، ریسکیو ایمبولینس اور انتظامیہ کو عوامی لانگ مارچ کے حوالے سے کوریج، ریسکیو اور مانیٹرنگ کے لیے لیٹر اور اوپن لیٹر بھجوائے جائیں گے۔ یہ کہ سیز فائر لائن پر مطالبات بذیل ہیں:- اجلاس میں ہندوستان و پاکستان کی ریاستی حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ سیز فائر لائن کو فوری طور پر ختم کریں اور اس پر موجودہ گولہ بارود، مائن، بارودی سرنگیں وغیرہ ہٹائیں تاکہ عوام کو سیز فائر لائن کراس کرنے میں کسی قسم کی مشکلات نہ آئیں اور انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ ہمارا مارچ پرامن ہے جس میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ یہ کہ آزادانہ رسائی اور اقوام متحدہ کے پاسپورٹ کا مطالبہ بذیل ہے:- اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ سیز فائر لائن کی جانب ہمارا مارچ پرامن ہے اور عوامی سطح پر حقوق کے مطابق ہے۔ اس پر پاکستان اور ہندوستان کی فورسز، انتظامیہ اور ریاستی مشینری سے اپیل کی گئی کہ وہ کسی بھی قسم کے تشدد، گھیراؤ، جلاؤ اور انتشار سے گریز کریں۔ علاوہ ازیں، اقوام متحدہ سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ جموں کشمیر کے باشندوں کو یو این او پاسپورٹ جاری کیا جائے اور نکیال سیز فائر لائن موہڑہ دھروتی سے اقوام متحدہ کی مدعیت میں آزادانہ انٹری پوائنٹ اوپن کیا جائے۔ یہ کہ سوشیل میڈیا اور عوامی جڑت بارے بذیل ہیں:- 15 مارچ کے بعد سوشل میڈیا، وڈیو، آڈیو اور سفارتی میڈیم سے سیز فائر لائن کے اس پار جموں کشمیر کی موجود کمیونٹی کو مارچ اور استقبال کے لیے دعوت دی جائے گی اور ایک جڑت پیدا کی جائے گی۔ ساتھ ہی نکیال سیز فائر لائن پر 23 مارچ کے عوامی لانگ مارچ کے لیے کھوئی رٹہ، متھرانی، ڈبسی تتہ پانی گوئی اور دیگر مقامات پر فلیگ مارچ اور عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔ یہ کہ کمیٹیوں کی تشکیل اور مطالبات بذیل ہیں:- پندرہ سال سے قائم کی گئی نکیال سیز فائر لائن کمیٹی کو دوبارہ فعال و متحرک کیا جائے گا تاکہ سیز فائر لائن کے مسائل اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر جدوجہد کو آگے بڑھایا جا سکے۔ یہ کہ پاکستانی زیر انتظام حکومت کو ڈیڈ لائن دی جاتی ہے :- اجلاس میں پاکستانی زیر انتظام جموں و کشمیر حکومت کو 19 مارچ رات 12 بجے تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ مجںتی بانڈے کو غیر مشروط رہا کرے اور چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل کرے۔ بصورت دیگر، 23 مارچ کو سیز فائر لائن نکیال موہڑہ دھروتی لانگ مارچ ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری حکام پر عائد ہو گی۔ جاری کردہ: شعبہ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) نکیال جموں کشمیر این ایس ایف نکیال زیر اہتمام: پبلسٹی بورڈ برائے 23 مارچ سیز فائر لائن موہڑہ دھروتی نکیال عوامی لانگ مارچ

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

صحت کا مطالبہ بھیک نہیں بطور حق کیا جائے

*نکیال کے موجودہ وزیر حکومت جاوید بڈھانوی صاحب اور سابقہ وزیر حکومت سردار فاروق سکندر صاحب سے نکیال کے مریض کے لیے علاج کے لیے کل صبح نو بجے تک اپنی تنخواہوں پنشن سے امداد دینے کا ایکشن کمیٹی کا مطالبہ* ۔ تفصیلات کے مطابق *نکیال کے کچھ رپورٹر، سوشل میڈیا صارفین ایک نوجوان مریض کہ اندرلہ ناڑ کا رہائشی ہے ۔اس کی اپیل کی پوسٹ وائرل کر رہے ہیں۔ جو اس وقت راولپنڈی، پاکستان میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔* *لیکن سوال یہ ہے کہ نکیال کے موجودہ تین وزارتوں کے مالک بڈھانوی صاحب اور سابقہ وزراء صاحبان سے کوئی یہ سوال کیوں نہیں کرتا کہ آپ اس کا علاج کیوں نہیں کراتے؟ * نکیال میں جدید ہسپتال کیوں نہیں دیا گیا؟ آپ لوگ، مثلاً وزیر صاحب اور سابقہ وزراء، اپنی پنشنوں اور تنخواہوں سے اس مریض کا علاج کیوں نہیں کراتے؟ خود تو یہ حکمران بیرونِ ملک اور انتہائی مہنگے ہسپتالوں میں علاج کراتے ہیں، مگر عوام ۔۔۔۔خاص طور پر غریب مزدور ۔۔۔۔کے لیے یہاں نکیال میں بنیادی صحت کی سہولت تک موجود نہیں۔ نہ ڈاکٹر، نہ اسٹاف، نہ دوا۔ بس ایک ہی نسخہ۔۔۔راولپنڈی ریفر کریں! اور پھر وہی پرانی کہانی ۔۔۔۔۔ ۔۔ س...

نکیال تعلیمی مسائل پر عوامی تشویش ، تشویشناک ، نکیال کے بڑھتے ہوئے تعلیمی مسائل کو حل کیا جائے ۔ نکیال میں سرکاری ڈھانچہ تنزیلی کا شکار ہے ۔

نکیال: حکام تعلیمی مسائل اور ٹیچرز کے آن ڈیوٹی معاملات پر عوامی تشویش دور کریں شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال راہنما جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی 03418848984 نکیال، کریلہ مجہان اور دھروتی موہڑہ میں ٹیچرز کے آن ڈیوٹی معاملات کے حوالے سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، جو حکام کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے جسے فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کی تکلیف اور بے چینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ گورنمنٹ مڈل سکول کریلہ مجہان نکیال کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کریلہ مجہان کے تین ایلیمنٹری ٹیچرز کو ترکنڈی کھنڈہار اور کھنڈہار بالا میں آن ڈیوٹی بھیجا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں علاقے کے بچوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ یہ اس لیے اور بھی سنگین ہے کہ اس اسکول میں پہلے ہی چار ٹیچرز کی کمی ہے، اور اس فیصلے سے بچوں کی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اسی طرح، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول دھروتی موہڑہ میں بھی تعلیمی مسائل بڑھتے جا رہے ہیں۔ یہاں 250 سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں، اور سالانہ امتحانات کے ق...

نکیال : شیعہ سنی فرقہ پرستی اور معصومیت پر ہونے والا حملہ، تشویشناک ؟؟

نکیال : شیعہ سنی فرقہ پرستی اور معصومیت پر ہونے والا حملہ، تشویشناک ؟؟؟ تحریر: شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ، ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی، نکیال کوٹلی،سابق سیکرٹری جنرل بار ایسوسی ایشن نکیال نکیال میں گزشتہ روز پیش آنے والا دردناک حادثہ، جس میں ایک پورا خاندان حادثے کا شکار ہوا، دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ معصوم بچی کی موت، ماں کا کوما میں چلے جانا، اور باپ کا اپاہج ہو جانا— یہ سب مل کر انسان کے دل کو چیر کر رکھ دیتے ہیں۔ ابھی اس صدمے سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ سوشل میڈیا پر ایک شرمناک مہم سامنے آئی: "اس بچی کی نماز جنازہ نہ پڑھی جائے کیونکہ وہ اہل تشیع ہے۔" یہ کیسا ظلم ہے؟ یہ کون سی انسانیت ہے؟ کیا ہم نے مذہب، مسلک اور فرقہ بندی کو انسانیت سے بھی مقدم کر دیا ہے؟ کیا معصومیت اب نظریات کی قربان گاہ پر چڑھائی جائے گی؟ ایک ننھی کلی جو کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گئی، اس کے جنازے کو بھی مسلک کی بنیاد پر متنازعہ بنایا جائے گا؟ یہی نکیال تھا جہاں رواداری، بھائی چارے، اور انسان دوستی کی مثالیں قائم کی جاتی تھیں۔ لیکن آج نکیال کے افق پر فرقہ واریت کے سیاہ بادل چھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا ک...