چارٹر آف ڈیمانڈ ، نکیال بچاو، جنگلات بچاو، جنگلات آگ اور قبضہ مافیا سے بچاؤ ، انسانی زندگی کی قیمت پر جنگلات کی فروخت نامنظور ۔ حکومت اور مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ نکیال کے جنگلات کے تحفظ کے لیے ایک جامع اور دور رس حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ آئندہ کی نسلوں کے لیے یہ قدرتی وسائل محفوظ رہیں۔
چارٹر آف ڈیمانڈ JKNAP/JKNSF نکیال کے جنگلات کی حفاظت کے لیے احتجاجی تحریک کا آغاز ۔"نکیال جنگلات بچاؤ ، نکیال بچاؤ شعوری بیداری و احتجاجی تحریک " زیر اہتمام:- جموں کشمیر نیپ/جموں کشمیر این ایس ایف (نکیال) ہم نکیال کے جنگلات کے تحفظ کے لیے ایک احتجاجی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ جنگلات کی تباہی، غیر قانونی کٹائی، اور آگ لگانے کی روک تھام کی جا سکے۔ یہ تحریک نہ صرف نکیال بلکہ پورے خطے کے قدرتی وسائل کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔ ہماری اس مہم کے مطالبات: 1. فوری جنگلات کی حفاظت کو ایمرجنسی لگا کر یقینی بنایا جائے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر نکیال کے جنگلات کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور آگ لگانے کی کارروائیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔فوری ایمرجنسی کا نفاذ کیا جائے۔ نکیال کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے ۔ صاف شفاف جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے جو آگ سے جلنے والے جنگلات ، رقبہ جات، مجموعی نقصانات کا اور جنگلات پر تجاوزات ، مداخلت کا تخمینہ لگائے اور رپورٹ پیش کرے۔ بلخصوص محکمہ جنگلات کا ڈیمارکیشن / محکمہ مال او...